Welcome to Basit Yousuf's Blog - SBS Consultants and Bin Ouf General Trading   Click to listen highlighted text! Welcome to Basit Yousuf's Blog - SBS Consultants and Bin Ouf General Trading

پچھلے آرٹیکل میں ہم نے گوگل پر غور کیا اب وہاں سے نکلتے ہوئے کچھ نقطوں کے سوالات بناتے ہیں۔

فیس بک جس طرح سے ایک ایک اکاونٹ کا خیال رکھتا ہے۔۔آپ کی پرائوسی سیکیورٹی ڈیٹا اور آپکی شناخت۔۔ اتنا تو کسی ملک کی حکومت نہیں رکھتی۔۔ مثلاً پاسورڈ یا فون نمبر بدلنے کو ہی لے لیجئے اتنے سوال جواب اور کنفرمیشنز کہ بظاہر لگتا ہے کہ ہم سے زیادہ ہماری سیکیورٹی کا خیال فیس بک کو ہے۔ اور وہ بھی مفت میں۔۔ بلکہ اب تو فیس بک کیلئے انٹرنیٹ بھی مفت مل رہا ہے۔۔

اور ہم جاہل بھیڑوں کی طرح اپنی معلومات، رشتے، آنا جانا، سفر، کلوز فرینڈ اور دیگر یہاں تک کہ کاروبار، بنک، اسٹاف اور بہت کچھ سچ سچ لکھتے ہیں۔ اتنے بڑے نظام میں سرمایہ کاری، قانونی تحفظ اور چند سالوں میں دنیا کا امیر ترین آدمی۔۔ کیسے؟ کیوں؟ اور اس قدر تفصیلی معلومات کا مقصد؟

اشتہار بازی تو ٹی وی پر بھی کروڑوں کی ہوتی ہے مگر دیکھنے والے کون ہیں کیا کرتے ہیں اس سے کسی کو دلچسپی نہیں۔۔ اب دوبارہ ویکسین کی طرف آتے ہیں۔۔ تو پچھلے آرٹیکل میں لکھ چکا ہوں کہ ویکسین کن کن کو دینا ہے۔۔ اور اس ڈیٹا سے آبا و اجداد تک کی آسان معلومات۔۔ پھر گوگل لوکیشن۔۔ جس پر ڈرون بھی آپریٹ ہوتے ہیں۔۔ برسبیلِ تذکرہ گوگل کی سیٹیلائٹ امیج اور نیویگیشن بھی مفت ہی ہے۔۔ اس پر تو کوئی اشتہار بازی بھی نہیں۔۔ پھر کون بیوقوف سرمایہ کار ہے جو بے تحاشا دولت گھسیڑے جا رہا ہے؟.. تو ویکسین کو مطلوبہ کیٹگری تک پہنچانے، دجال سے بغاوت کرنے والوں کو نشانہ لے کر مارنے اور ڈھونڈنے کیلئے اسٹیج تیار ہے۔۔

اس کا تجربہ کرنے کیلئے ایک چھوٹا سا تجربہ اپنے کمپیوٹر پر کر کے دیکھیں۔۔ گوگل میپ کھولیں، چائنا ڈھونڈیں اور پہلے سیٹیلائٹ ویو دیکھیں اور پھر میپ ویو دیکھیں اور جو فرق نظر آئے وہ سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ چائنا نے اپنی زمین کو کیسے محفوظ بنایا ہے۔

اب ہر کسی کو وہی نظر آئے گا جو وہ دکھانا چاہتے ہیں۔۔ اگر وہ آپ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ کرونا بہت خطرناک ہے تو سرچ انجن سب سے اوپر انہی کو رکھ سکتا ہے اور دیگر پیچھے یا غائب ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی بہت با اثر عالم کو بدنا م کرنا ہو تو فیس بک ہر اس شخص کی ٹائم لائن پر صرف ایک منٹ کچھ بھی پوسٹ کرسکتاہے جس کے فالورز کم از کم 100000 ہوں۔ اس طرح یہ پیغام کورونا وائرس کے پھیلاو سے ہزار گنا تیزی سے کم از کم ایک کروڑ لوگوں تک پہنچے گا اور آپ کو ہر ویب سائٹ پر گوگل ایڈ کے باکس میں نظر آئے گا۔

امریکہ ایک لاکھ امریکنوں کی موت کیلئے اپنے شہریوں کو کیوں تیار کر رہا ہے؟ کیا امریکہ میں بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہونگی؟ اور اگر خدا نخواستہ اتنے لوگ مرتے ہیں تو جس امریکہ میں دو ٹاور گرنے پر پورا ملک بچوں سمیت اجاڑ دیا گیا یہ کہہ کر کہ امریکنوں کو خطرہ ہے، پھر دنیا کو ویکسین پلانے، کیش ختم کرنے، افراد کی ٹریکنگ اور آبزرویشن کروانے میں “پتھروں کے دور میں پہنچانے” جیسی ایک دھمکی ہی کافی ہوگی؟ کیا خاموشی اور حکمت سے اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچاتی تبلیغی جماعت ان کیلئے مستقبل کی رکاوٹ ہے؟ کیا ٹرمپ کو بھی بہت سیریس کرونا لگنے والا ہے؟ کیا سفری پابندیاں ویکسینیشن اور ٹریکنگ کیلئے مجبور کر سکتی ہیں؟ کیا لاک ڈاون کی وجہ سے ہونے والے دیوالیہ بنکوں کے کسٹمر ڈیجیٹل کیش کو با آسانی تسلیم کر لیں گے؟ کیا سبزیوں اور پھلوں کے بیج کمپنیوں نے پیٹنٹ کروا لئے ہیں؟ کلائمیٹ چینج اور ہارپ پروجیکٹ پہلے تجربے کے قریب ہے؟ کیا بل گیٹس “بڑوں” کے ہاتھوں اپنی لالچ کی وجہ سے بیوقوف بن گیا؟

اور سب سے بڑی بات کہ سورہ کہف کی تفسیرسے ہم نے کیا سیکھا؟ اور کیا ویکسین نہ پینے والوں کے جسم میں دنیا کی بڑی فوڈ چینز سے وائرس گھسیڑا جا سکتا ہے تمام چیزیں کتابوں، خبروں اور واقعات پر بہت سے لوگوں کے خدشات اور منطقی دلائل سے جمع کی ہیں نہ کی پیشن گوئی یا دعویٰ

آگےانشاء اللّٰہ اگلے آرٹیکل میں۔

اللّٰہ ہمارے علماء اور بڑوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہمیں اپنی طرف رجوع اور قران و حدیث سے سیکھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Click to listen highlighted text!